• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میںفوجی اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)صدر میں فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کا مقدمہ سی ٹی ڈی گارڈن میں درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں منگل کو دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج کے2 اہلکا رو ں کی شہادت کا مقدمہ ملٹری پولیس کے صوبیدار محمد اقبال کی مدعیت میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تھانہ گارڈ ن میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ الزام نمبر 16/239 میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 34/427/302R/W 7ATA, کی دفعات شامل ہیں۔ ادھرپاک  فوج کے جوانوں پر حملے کے واقعے میں قانونی کارروائی کے لئے دو تھانوں اور دو اضلاع کے مابین حدودکا تنازع کھڑا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پارکنگ پلازہ کے ساتھ گلی میں جس مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اداروں کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا تھا وہ تھانہ بریگیڈ کی حدود میں واقع ہے جبکہ فائرنگ کے بعد سکیورٹی اداروں کی گاڑی جس دیوار کے ساتھ ٹکر اکر رکی وہ مقام  تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہے۔بریگیڈ تھانہ ڈسٹرکٹ ایسٹ جبکہ صدر تھانہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں شامل ہے،جس کی وجہ سے دونوں تھانوں کے مابین قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لئے تنازع سامنے آیا تاہم اعلیٰ افسران کے حکم پر صدر تھانہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔ 
تازہ ترین