• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرزاختیارات میں توسیع ‘ پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بدھ کو سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں بلا تاخیر توسیع کی جائے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ’’ یہ ایوان قرار دیتی ہے کہ سندھ حکومت کسی تاخیر کے بغیر پاکستان رینجرز کے پولیس اختیارات میں فوراً توسیع کرے ۔ یہ ایوان مزید قرار دیتی ہے کہ رینجرز کو پولیس کے اختیارات صرف کراچی تک محدود نہ ہوں بلکہ پورے سندھ کے لیے ہوں ۔ یہ ایوان کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پاکستان رینجرز کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہتا ہے ۔ رینجرز کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہت بہتری آئی ہے ۔‘‘
تازہ ترین