• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں وزیراعلیٰ پنجاب کو خصوصی طور پر سربراہان مملکت کا پروٹوکول

بیجنگ(حذیفہ رحمان)دورہ چین کے دوران وزیراعلی پنجاب کو خصوصی طور پر سربراہان مملکت کا پروٹوکول دیا گیا۔چینی حکومت کی ہدایت پر ایک وزیر پورے دورے کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے حالیہ دورے میں کمیو نسٹ پارٹی حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔جنان پہنچنے پر وزیر مہمان داری خصوصی طورپر وزیراعلی پنجاب کے ہمرا ہ تھے۔بیجنگ کے ریلوے اسٹیشن پر وزیراعلی پنجاب چینی شہریوں میں گھل مل گئے ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف چین کے شہریوں میں بھی مقبول ہیں،کئی مقامات پر شہریوں نے پاک چین دوستی کے نعرے لگائے۔متعدد لوگوں نے وزیراعلی شہباز شریف کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے حالیہ دورے سے پاکستان اور چین کی حکمرا ن جماعت کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ وزیراعلی کی دعوت پر ’’پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس‘‘ کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے چینی سرمایہ کار کہنے لگے کہ پنجاب میں ہمیں بہترین سہولتیں ،زبردست ماحول اور شاندار سیکورٹی دی گئی ہیں۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب نے چین میں کام کرنے والے سرمایہ داروں سے انگلش میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیج پر آکر چینی زبان میں کھل کر بتائیں کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے کیسا ماحول ہے اور چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں کام کرکے کیسا لگ رہا ہے۔جس پر چینی سرمایہ کاروں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چین کے دیگر سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں کام کرنے پر قائل کیا۔جنان میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری نے وزیراعلی پنجاب کے اعزاز میں خصوصی عشا ئیہ کا اہتما م کیا۔سیکریٹری کمیونسٹ پارٹی جیانگ یا کینگ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مزید مضبوط تعلقات کے ساتھ ساتھ ہماری خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن سے بھی ہمارے پائید ار تعلقا ت مزید مستحکم ہو۔ چین کے صوبے شین ڈونگ کے شہر جنان میں ’’ پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس‘‘ کا انعقاد بھی کیا گیا ،جس میں چینی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اورشین ڈونگ صوبے کے نائب گورنرجی ژاہ زنگ نے مشترکہ طورپر کی۔نائب گورنر صوبہ شین ڈونگ کا کہنا تھا کہ شین ڈونگ اور پنجاب ملکر ترقیاتی تعاون میں نئے باب رقم کریں گےجبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنا مک کوریڈور کے تحت ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار اپنی مثال آپ ہے، ساہیوال پاور پراجیکٹ کا منصوبہ دو سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کرلیں گے۔ وزیراعلی نے چینی انجینئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین کام کرنیوالی چینی کمپنی کے سربراہ کو وفاقی حکومت سے تمغہ کارکردگی دینے کی سفارش کروں گا، تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے معرو ف بزنس مین میاں محمد منشاء نے کہا کہ پنجاب میں چین کے سرمایہ کارو ں کیلئے بہترین حالات ہیں۔ شہباز شریف کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ شین ڈونگ صوبے کے سیکرٹری جیانگ یاکینگ سے بھی ملاقات ہوئی۔کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دورہ چین دونوں ملکوں کے مابین دوستی کے استحکام اورسی پیک کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد میں اہم کردارادا کریگا۔جبکہ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری کا وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے اعزاز میں عشائیہ،مفاہمت کی یاد دا شت پر بھی دستخط کئیے گئے۔اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب بیجنگ سے جنان کیلئے نکلے تو ریلوے اسٹیشن پر عام چینی شہریوں نے وزیراعلی کو گھیر لیا۔ کئی شہریوں نے وزیر اعلی کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوا ئیں ۔ جبکہ چین کے وزیر ژانگ ژیائو سانگ(Mr. Zheng Xiaosong) بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ بیجنگ سے ٹرین پر جنان آئے۔چین میں وزیر اعلی پنجاب کی خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔ 
تازہ ترین