• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رینجرز کی کارروائی ،زیر زمین ٹینک سے اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی پر سرجانی میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے پہلے سے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرکی نشاندہی پر سرجانی ٹائون کے علاقے میں کارروائی کر کے ایک مکان کے واٹر ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ 22بور  کی 15رائفلیں، 2عدد 12بورر یپیٹر ،ایک 30بور پستول،ایک 44بور رائفل اور 8بلیٹ پروف جیکٹس قبضے میں لے لیا۔یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔ 
تازہ ترین