• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی کی حکومت سے مدد کی اپیل

جکارتہ(جنگ نیوز)  انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی نے رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کے جھوٹے الزام میں گرفتار ذوالفقار علی کو سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے جزیرے جاوا کی علیحدہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ذوا لفقا ر علی کا کہنا تھا ان کے کیس کو ازسر نو دیکھا جائے اور اگر وہ بے گناہ ثابت نہ ہو تو بے شک سزا دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت مداخلت کرے تو وہ سزائے مو ت سے بچ سکتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دفتر خارجہ پاکستانی شہری کے حوالے سے انڈونیشین حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
تازہ ترین