• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد  (اے پی پی) صدر مملکت ممون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس 8 اگست کو طلب کیا تھا تاہم صدر مملکت نے 8 اگست کو طلب کئے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
تازہ ترین