• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نیشنل الیکٹرک ریگولر اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کرنے کا اعلان کردیا،کمی کا اطلاق 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں2 روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا،کمی کا اطلاق 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس کمی سے مستفید نہیں ہوں گے۔نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی جون کیلئے کی گئی ہے۔
تازہ ترین