• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں صدقِ دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ
خلوصِ نیت سے پاکستان کا حامی اور وفا دار رہوں گا،
اور بحیثیت خادمِ اعلیٰ چھوٹا صوبہ
اپنے اختیارات استعمال نہیں کروں گا،
کوئی کہے گا تب بھی
دوسروں کے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا،
کوئی نہیں کہے گا تب بھی
تیسروں کے اختیارات میں اضافہ کرتا رہوں گا،
کابینہ کا اجلاس نہیں بلاؤں گا،
جرائم کا نوٹس لیتا رہوں گا،
دہشت گردی کی مذمت کرتا رہوں گا،
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگاتا رہوں گا،
اور یہ کہ میں
کراچی سے کسی کو کچرا نہیں اٹھانے دوں گا۔
تازہ ترین