• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی چینل کو اس کے نمبر سے نیچے لے جاناآزادی اظہار پر قدغن ہے،پرویز رشید

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے جیونیوز کو آخری نمبروں پر ڈالنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پیمرا کو فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی ہے‘ ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھاکہ کسی بھی چینل کو اس کے نمبر سے نیچے لے جاناآزادی اظہار پر قدغن ہے‘ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ‘انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت نہایت ضرو ری ہے،لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی کا چینل دیکھیں‘پرویزرشید نے مزیدکہاکہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین ر کھتی ہے‘انہوں نے جیونیوزکوکراچی کیبل نیٹ ورک کے آخری نمبرزپرڈالنے کانوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی لوگوں کابنیادی حق ہے‘ اظہاررائے کی آزادی کوجمہوری معاشرے سے الگ نہیں کیاجاسکتا‘پیمرا کومعاملے کی فوری تحقیقات کرنی چاہیے۔ 
تازہ ترین