• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے بارے میں احکامات موجود ہیں، مجرم گرفت میں آنا چاہئے پرویز رشید

کر اچی ( ٹی وی رپو رٹ )جیو نیو ز کے  پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ " میں وفا قی وزیر اطلاعا ت پر ویز رشید ،وفا قی وزیر دفاع و پا نی و بجلی خوا جہ آصف اور تجز یہ کا ر طلعت حسین  نے شر کت کی، مراد علی شاہ کے بطور سندھ نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شر کا  نے کہا کہ مراد علی شا ہ کی ترجیحات میں تعلیم کی بہتری اہم نکتہ ہے، وزیر اعلی  سند ھ کے پاس 22 ماہ نہیں  ایک سال ہے ،انھیں وہ تبدیلی لانی ہے،  جسکا انھوں نے وعدہ کیا تھا ،  مرا د علی شا ہ  جلد اپنی ٹیم کا اعلا ن کر ینگے، میز با ن شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ 168 ارکان کے ایوان میں 88 ووٹ لے کر نئے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔مراد علی شاہ بطور وزیر لمبا چوڑاپروٹوکول نہیں رکھتے تھے اور بطور وزیر اعلیٰ بھی وہ کوئی ایسا ارادہ نہیں رکھتے۔ان کی ترجیحات میں تعلیم کی بہتری اہم مسئلہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد اپنی ٹیم بنانے کا بھی اعلان کریں گے ۔انھوں نے کراچی میں امن و امان کو سرفہرست رکھتے ہوئے قائم علی شاہ کو بھی خراج تحسین پیش  کیا ۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ نئے وزیر اعلی کے پاس 22 ماہ نہیں بلکہ ایک سال ہے کیوں کہ حکومت  کا  پانچوا ں  سال انتخابات کی تیاری کا ہوتا ہے اس لئے اس ایک سال میں انھیں وہ تبدیلی لانی ہے جس کا انھوں نے وعدہ کیا یا جو توقعات ہیں۔ایک سال میں یہ اتنا ہی کر پائیں گے جیسے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان بہت انرجیٹک ہیں میں تو بس اتنا کچھ ہی کر سکتا ہوں۔میرا نہیں خیال کہ یہ بہت سے معاملات پر یہ کام کر پائیں گے باتیں بہرحال انھوں نے اچھی کی ہیں۔خیال کو  تبدیل کرنے کے لئے حقیقت کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو کا مسئلہ یہ ہے کہ جو باتیں وہ اسلام آباد، لاہور اور آزاد کشمیر میں کرتے ہیں جب وہ سندھ میں جاتے ہیں تو ان کی باتوں کا کھوکھلا پن واضح ہو جاتا ہے تو مراد علی شاہ کو اس خیال کو تبدیل کرنے کے لئے حقیقت کو تبدیل کرنا ہو گا جو کہ بہت مشکل ہے ان کے لئے۔ کیبل آپریٹرز کی جانب سے جیو کے نمبر تبدیل کر کے آخری نمبروں پر لگا دئے جانے کے معاملے پر وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاکہنا تھا کہ اس عمل کی  شدید مذمت کی جاتی ہے، جس نے بھی یہ عمل کیا ہے یا کرایا ہے کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اطلاعات حاصل کرنے کے حق سے محروم کرے اور کسی بھی نیوز چینل کو ، اس کے نمبرز کو  تبدیل کر دینا ایسے نمبرز پر اس کو لے جانا جو شاید لاکھوں ٹی وی ایسے ہوں گے جن کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہو گی کہ اس نمبر کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ نیوز چینل کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں کیبل آپریٹرز پابند ہیں،پیمرا قوانین کے، کیبل آپریٹرز پابند ہیں سپریم کور ٹ آف پاکستان کے اس حکم کے جس کے تحت انھیں یہ کہا گیا ہے کہ وہ نیوز چینل کو ایک بکے میں رکھیں گے اور نیوز چینل کو وہاں سے تبدیل نہیں کریں گے اور جیو کے بارے میں احکامات موجود ہیں جس نے بھی اس کی خلاف ورزی کی ہے اس نے جرم کیا ہے اور پاکستان کے قوانین کے تحت وہ اپنے جرم کی گرفت میں آنا چاہیئے اور حکومت اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرگے گی ، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس میں صحافت کی آزادی کو کچلنا  یا اس پر پابندیاں عائد کرنا قابل مذمت ہے، اس کلچر کو بالکل ختم ہونا چاہیئے۔ ملک کے چوتھے ستون کے ہلنے پر پوری عمارت ہلنے کی بات پر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستانیوں کا تجربہ تو اس سے بھی بہت بڑا ہے کہ جمہوریت کو کچلنے سے ریاست کی سلامتی خطر ے میں آجاتی ہے ریاست کے وجود پر سوالیہ نشان لگ جاتے ہیں صرف جمہوریت ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ ریاست کے وجود کو چیلنجز درپیش ہو سکتے ہیں، آزادا ی ظہار رائے معاشرے کا بنیادی حق ہے جو ریاست کو مضبوط بنانے میں اپنا بنیادی حق ادا کرتا ہے ۔حکومت نے اپنا کام شروع کر دیا ہے اور یہ پیمرا کی جانب سے ابتداء ہے کیوں کہ پیمرا کو آج ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اس کی تفتیش کرے ، کیبل آپریٹرز سے رابطہ کرے اور انھیں کہے کہ وہ اپنے لائسنس میں کئے جانے والے عہد کے تحت ، سپریم کور ٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت چینل کو واپس اپنی جگہ پر لائیں اور قانون اپنا کام کرے گا اور اس پر عمل در آمد کا کام شروع  ہو گیا ہے اور یہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ۔ نندی پور پاور پلانٹ میں ماہانہ اربوں روپے کے نقصان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ پر جب تک فلٹر نہیں لگے یہ 425میگاواٹ بجلی پیدا کرنے  کی  اپنی صلاحیت پوری نہیں کر سکتا ۔اگست میں ہمیں یہ فلٹر کنٹریکٹر کی قیمت پر مل رہا ہے اور اگست کے آخر یا ستمبر کے آغاز میں یہ نصب ہو جائے گا تو ہم اسے 425 میگا واٹ پر چلانا شروع کر دیں گے۔ہم نے گیس پائپ لائن کے پیسے جمع کرا دئے ہیں اور ہمیں فروری میں گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، ایل این  اجی ہمیں ملے گی جس سے یہ 525 میگا واٹ پر چلا جائیگا۔ امریکی سیاست میں ایک خاتون صدر امیدوار ہیلری کلنٹن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہاکہ امریکا کی  سیاست آگے بڑھ رہی ہے اور ہیلری کا مقابلہ ایک ایسے شخص سے ہے جس پر بہت تقید ہو رہی ہے مگر اس سے مقابلہ بہت سخت ہے اور وہ شخص ہے ڈونلڈ ٹرمپ ، پورے امریکن میڈیا میں سخت تنقید کے باوجود ابھی تک نمبرز دونوں امیدواروں کو قریب قریب دکھاتے ہیں۔ہیلری کلنٹن پر بار بار موقف بدلنے کے حوالے سے تنقید ہو رہی ہے وہ جھوٹ بولتی رہی ہیں اور اعراق جنگ کے حوالے سے بھی ان پر سوالات ہیں۔
تازہ ترین