• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں افغان طالبان کا کیلاش قبیلے کے چرواہوں پر حملہ ، 3افراد جاں بحق

چترال( صباح نیوز) افغانستان کے علاقے نورستان سے داخل ہونے والے طالبان نے چترال میں 3چرواہوں کو ہلاک کرکے 300سے زائد مال مویشی بھی لے گئے۔ بمبوریت گرمائی میں حملہ آورر چروا ہو ں کی 300 بکریوں کا ریوڑ  اور دیگر مویشی بھی ساتھ  لے گئے، علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی، میڈیا رپو رٹ کے مطابق طالبان حملہ آور افغانستان کے علاقے نورستان سے چترال کے علاقے بمبوریت گرمائی میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے چرواہوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع ہر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور چرواہوں کی 300بکریوں کا ریوڑ  اور دیگر مویشی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی آواز پر کیلاش وادی میں موجود چرواہوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور جوابی فائرنگ بھی کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تازہ ترین