• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین : پولیس اور بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

بدین(نامہ نگار)  ضلع بدین کے مختلف دیہات میں پولیس اور بااثر افراد کی زیادتیوں اور مظالم کے خلاف دیہی علاقوں کی خواتین سڑکوں پر آنے پر نکل آئیں۔  اس سلسلے میں تلہار اور گولارچی تحصیلوں کے تین مختلف دیہات کی خواتین کی جانب سے ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،تلہار کے گائوں باغ علی تالپور کی رہائشی خواتین نے تلہار تھانے اور سی آئی اے تھانے پر تعینات اپنی ہی برادری کے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کرنے والے خواتین نے پولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور اعلی حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ مسماۃ آمنہ خاتون،مہرالنساء و دیگر نے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے گائوں میں ہونے والے غیر اخلاقی کاموں کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا مگر تلہار اور سی آئی اے میں تعینات پولیس اہلکار  انکی شکایات پہ برہم ہو گئے اور الٹا ان کے مردوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرادیا انہوں نے کہا کہ جب وہ بالا حکام سے اس سلسلے میں تحقیقات کی اپیل کرنے گئے تو انہوں نے خواتین کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔  اور وہ علاقہ کے بااثر افراد کے ساتھ ملکر انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماتلی کا ایک بڑا زمیندار مقامی قبرستان سے اپنی زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے واٹر کورس کھودنا چاہتا ہے گزشتہ دنوں وہ اپنے مسلح افراد کے ہمراہ وقوع پر آیا اور کھدائی شروع کر دی جس سے قبرستان میں دفن مردوں کی بے حرمتی ہونے لگی۔انہوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرا کے متاثرین کو انصاف فراہم کریں۔
تازہ ترین