• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میںکونٹنٹ رائٹر بننا چاہتا ہوں جس کے لئے میں انگلش اسپیکنگ اور رائٹنگ کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،میں نے بی ایس اسٹیٹسٹکس کیا ہے اور ساتھ میں بائیو اسٹیٹکس میںبطور ریسرچ ٹرینرکام کر رہا ہوں،مجھے بتائیں کہ میں انگلش بہتر کرنے کے لئے IELTS کروں یا TOEFL ؟ میں نے چھ مہینے کا انگلش کا کورس بھی کیا ہے لیکن اُس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ (غلام دستگیر۔لاہور)
ج۔کونٹنٹ رائٹر بننے کے لئے سب سے پہلے اپنا ایک اسپیشلٹی کا ایریا منتخب کریں،مثال کے طور پر آپ ایجوکیشن کے بارے میں لکھنا چاہ رہے ہیں، پولیٹکس، کرنٹ افیئرز یا سوشل ویلفیئر وغیرہ۔اس کے بعد آپ کو انگریزی زبان پر عبور حاصل کرنا ہو گا جس کے لئے آپ آڈیو یا ویڈیو لیکچرز،لٹریچر،انگریزی اخبارات کا باقاعدہ مطالعہ کریں جن میں چند قابل ذکر انگریزی اخبارات ہیں یا نیوز چینل جیسا کہ بی بی سی اور سی این این کو دیکھیں،میں یہ نہیں جانتا کہ آپ کس جگہ رہائش پذیر ہیں اور کونسا انسٹیٹیوٹ آپ کے قریب ہے لیکن اس کی تلاش کے لئے آپ انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
س۔میں نے بی ای پیٹرولیم اور گیس انجینئرنگ پاس کیا ہے اور ابھی تک میں بیروزگار ہوں،مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کہ میرے لئے کیا کرنا بہتر رہے گا آیا کہ میں سی ایس ایس کروں،پاکستان کی کسی یونیورسٹی میں پیٹرولیم اور گیس انجینئرنگ میں ماسٹرز کروںیا کسی ایسی ملازمت کا انتخاب کروں جو میری فیلڈ سے متعلقہ نہیں ہے ؟ آپ کے جواب کا منتظر (گوہر ایوب۔اسلام آباد)
ج۔میری پہلی تجویز یہی ہے کہ آپ اپنے متعلقہ شعبہ میں کام تلاش کریں اور اگر آپ کو کام حاصل کرنے میں کوئی دشواری ہے تو کوشش کریں کہ آپ کو انٹرنشپ مل جائے،اگر آپ کو انٹرنشپ بلا معاوضہ بھی ملتی ہے تو آپ ایسی کمپنیوں کا انتخاب کریں جو گیس اور پیٹرولیم انجینئرنگ میں ڈیل کرتی ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں کہ آپ اپنا سی وی مڈل ایسٹ بالخصوص قطر کی کمپنیوں میں بھیجیں ،مجھے اُمید ہے کہ آپ کو کیریئر کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔سر میں نے بی کام کے بعد ایم اے اکنامکس کا انتخاب کیا اور اب میں فائنل ایئر میں ہوں لیکن میں اپنی تعلیم سے مطمئن نہیں ہوں،میں ایم بی اے یا کامرس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ میں کمپیوٹرمیں کوئی شارٹ کورس یا ڈپلومہ کروں یا میرے کیریئر کے لئے ایم بی اے بہتر رہے گا؟ (ذیشان پرویز۔کراچی)
ج۔بیٹا آپ ایم اے اکنامکس کے فائنل ایئر میں ہیں اور میں یہ سمجھ نہیں پا رہا کہ آپ مطمئن کیوں نہیں تاہم ایم اے اکنامکس ایک مضبوط ڈگری ہے اور میں آپ کو یہ مشو رہ دونگا کہ آ پ محنت کریں اور کوشش کریں کہ آپ کا سی جی پی اے یا پرسنٹیج فرسٹ کلاس ہو،ایم اے اکنامکس کے بعد آپ بینکنگ یا فنانشل سیکٹرمیں سے کہیں بھی جاب کے لئے اپلائی کریں اور کم از کم دو سال کام کرنے کے بعد اگر آپ واقعی ایم بی اے کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے ورک ایکسپیریئنس کے بعد اپلائی کر سکتے ہیں۔


.
تازہ ترین