• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثارکا رات گئے برطانوی حکام سے رابطہ، الطاف حسین کی تقریر پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی کراچی میں پیر کو ہنگامہ آرائی کی وجہ بننے والی تقریر کے بعد برطانوی وزارتِ داخلہ کے حکام سے کہا ہے کہ وہ ’سنگین جرم میں ملوث شخص‘ کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے معاونت کریں۔ی بی سی اردو کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پیر کو رات گئے برطانوی حکام سے رابطہ کر کے الطاف حسین کی تقریر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہجوم کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کے لیے برطانوی سرزمین کا استعمال قابلِ مذمت ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر داخلہ نے برطانوی حکام پر واضح کیا ہے کہ الطاف حسین، جو برطانوی شہری ہیں کی طرف سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اہلکار کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے برطانوی حکام پر واضح کیا کہ وہ اپنے شہری کو دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت سے روکے اور اُن کے خلاف برطانوی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین