• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر و کے اطراف پر پاکستان کا پر چم لہرادیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل کی صبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر و کے اطراف اور مکا چوک پر بعض نوجوانوں نے پاکستان کا پر چم لہرادیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ایک نامعلوم شخص نے متحدہ کے مرکز نائن زیرو کے مرکزی دروازے پر پاکستان زندہ باد کا اسٹیکر لگادیا۔اسٹیکرلگانے پر وہاں موجود متحدہ کی خواتین جو پہلے سے وہاں موجود تھیں نے اس شخص سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ اسٹیکر ہم خود بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں آئی این پی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کے الطاف حسین سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھنگڑا اور محب وطن کارکنان نے پاکستانی پرچم لہرایا اور پاکستان زندہ باد کے پوسٹر لگا دیئے ۔جونہی ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس ختم ہوئی تو نائن زیرو کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی جسکے بعد فاروق ستار کی حمایت کرنے والی خواتین کو کمال گروپ کے کارکنوں نے پیچھے دھکیلتے ہوئے نائن زیرو کی دیواروں پر پاکستان زندہ باد کے اسٹیکر چسپاں کر دیئے۔ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم اورہمارا وجودپاکستان زندہ بادکے نعرے کےساتھ ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کچھ تبدیل نہیں ہورہا ہے،پاکستان زندہ بادکے نعرے کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین