• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز سندھ کاایم کیو ایم کے مرکز90 کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے منگل کی رات ایم کیوایم کے مرکز90 کادورہ  ،اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی اور اطراف کی گلیوں کامحاصرہ کررکھا تھا، ڈی جی رینجرز نے گزشتہ روز سیل کئے گئے دفاترکے علاوہ جناح گرائونڈکامعائنہ بھی کیا۔ دریں اثناء پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ روز رونما ہونیوالے شرپسندی کے واقعات کے پیش نظر شروع ہونیوالا آپریشن آج بھی جاری ہے ،عوام اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز چینل میں حملے میں ملوث لوگوں کی نشاندہی میں  تعاون کریں۔
تازہ ترین