• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پاکستانی وکلاء کی تنظیم نےمتحدہ قائد کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے برطانوی وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

لاہور(نمائندہ جنگ)برطانیہ میں موجود پاکستانی وکلاء  کی تنظیم نے ایم کیو ایم کےقائد کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو خط لکھ دیا۔ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے تھریسامے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایجور روڈ لندن میں رہائش پذیر برطانوی شہری پاکستان میں ویڈیو لنک کے ذریعے نفرت اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے،خط میںمزید کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری جو کہ پاکستان میں موجود ایم کیو ایم نامی تنظیم کے قائدہیں نے 22 اگست کو ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان مخالف تقریر کی جس سے کراچی میں انارکی پھیلی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا کے اداروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، برطانوی شہری کا یہ اقدام برطانوی دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی اور برطانوی کمیونیکیشن ایکٹ کے سیکشن 127کی سنگین خلاف ورزی ہے۔برطانیہ کا دنیا بھر میں امیج بری طرح متاثر ہو رہا ہے لہذا برطانوی کرائون پراسیکیوشن سروس کو پاکستان مخالف سرگرمیاں کرنے پر برطانوی شہری کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہدائت کی جائے۔ 
تازہ ترین