• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون سیاستدان پاکستان کو جہنم قرار نہ دینے پر غدار قرار

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی اداکارہ اورسابق رکن اسمبلی رمیا نے کہا ہے کہ پاکستان جہنم نہیں ہے ، وہ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان پر تبصرہ کررہی تھیں ، اس بیان کے بعد ان پر ملک سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا گیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ پاکستان جہنم نہیں ہے،اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گی ، رمیا کا اصل نام دویا سپندنا ہے اور ان کا تعلق جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے،وہ کانگریس سے وابستہ اور سابق رکن پارلیمنٹ ہیں، حال ہی میں وہ سارک کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئی تھیں، رمیا کا کہنا تھا کہ وہاں کے لوگ ہم جیسے ہی ہیں اور وہاں ہماری اچھی مہمان نوازی  کی گئی تھی ،بغاوت کا مقدمہ قائم کیے جانے کے بعد رمیا نے بنگلور میں ایک ٹی وی چینل سےبات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انھوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے جس کے لیے وہ معافی مانگیں، انھوں نے کہا کہ معافی مانگنا میرے لیے سب سے آسان کام ہے، لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، آج کل ملک میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ کسی کے بھی خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے، اس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور میرے خیال میں اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔  
تازہ ترین