• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت وفاق کو برطانیہ سے رابطہ کیلئے کہے گی،مولابخش چانڈیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کے خلاف بات کرنے پر حکومت سندھ برطانیہ سے رابطہ کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے کہے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ سائن ایج نمائش کے ابتداء کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اختلاف تو ہوسکتا ہے لیکن پاکستان سے نہیں۔ پاکستان ہماری ماں ہے۔ایم کیو ایم کے وفد نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی تھی ہم بہت پریشان تھے کہ اچانک انہیں کیا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے کب تک اس انداز سے کام کرتے رہیں گے۔ یہ برطانیہ سے زیادہ یہاں کے لوگوں کو سوچنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بولنے والوں کے اب ساتھ نہیں ہیں۔
تازہ ترین