• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں نے ایف ایس سی پری میڈیکل 2015 میں کیا ہے اور ایف ایس سی میں میرے بانسبت میٹرک کم نمبرز آئے ہیں،اب میں فیصلہ نہیں کرپا رہی کہ میں بیچلرز میں اپلائی کروں یا اپنا سال رپیٹ کروں، میرے ایف ایس کے کل 60% نمبر ہیں(سائرہ راشد۔ راولپنڈی)
ج۔چونکہ آپ پہلے ہی اپنا ایک سال ضائع کر چکی ہیں تو میرایہ مشورہ ہے کہ آپ آگے بڑھیں کیونکہ میڈیکل اورہیلتھ سائنسز سے متعلق بہت سے ڈگری پروگرام پاکستان اور بیرون ملک اچھی یونیورسٹیوں میں کروائے جاتے ہیں جس میں مولیکیولر بائیولوجی،بائیو کیمسٹری، مائیکروبائیولوجی اور بائیومیڈیکل سائنسز شامل ہیں، یہ پروگرام آپ کو ماسٹرزمیں بہت ہی بہترین اسپیشلائزیشن اور ریسرچ ایریازکی طرف لے جاتے ہیں جن کو کرنے سے آپ کے لئے مستقبل میں بہت سے کیریئر کے مواقع میسر ہو سکتے ہیں۔
س۔میں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں 72% نمبر حاصل کئے ہیں اور میرا پاکستان کی ایک بہت اچھی یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ میں داخلہ ہو گیا ہے ،آپ کا کیا مشورہ ہے مجھے اپنا کیریئر کس طرح ترتیب دینا چاہئے؟ (زہرہ فاطمہ۔بہاؤلنگر)
ج۔ایک خاتون کی حیثیت سے میں تھوڑا ہچکچا رہا ہوں کہ آپ کو مکینیکل انجینئر بننے کا مشورہ دوں کیونکہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں آپ کا زیادہ تر وقت فیلڈ یا پروڈکشن لائن پر صرف ہوتا ہے اور اس میں آپ کو ایک عام مزدور سے لے کر سپرؤائزری اسٹاف کے ساتھ کو آرڈینیشن رکھنا پڑتا ہے جو ایک خاتون کے لئے خاصا دشوار ہوتا ہے،اگر آپ انجینئرہی بنناچاہتی ہیں تو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ الیکٹرونک انجینئرنگ ،کمپیوٹر انجینئرنگ یا کمیونیکیشن انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں یا پھر آپ بی ایس سی کمپیوٹنگ سائنس کی طرف جا سکتی ہیں۔
س۔میں نے پاک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے اور آگے میرا ارادہ ایم فل کرنے کا ہے مجھے بتائیں کہ میں کس مضمون کا انتخاب کروں یا میں پاک اسٹڈیز میں ہی ایم فل کروں؟ (ارشد کامران۔میرپور)
ج۔جبکہ آپ پاکستان اسٹڈیز میں ماسٹرز کرچکے ہیں تو آپ کو اپنی ایم فل ریسرچ بھی اسی ایریا میں جاری رکھنی چاہئے،آپ کوشش کریں کہ ایم فل میں اچھے نتائج حاصل کریں اس سے آپ کو ٹیچنگ کے شعبے میں کیریئر کے مواقع حاصل ہوں گے اور کچھ سال کے تجربے کے بعد آپ اسی شعبے میں پی ایچ ڈی بھی کر سکتے ہیں۔
س۔میری بیٹی کے ایف ایس سی پری انجینئرنگ پارٹ ون میں 73% نمبر ہیں ،میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اُس کے داخلے کے کتنے امکانات ہیں کہ وہ بی ایس اسپیس سائنس یا انوائرمنٹل انجینئرنگ یا جیو انفارمیٹکس میں سے کونسا اُس کے لئے بہتر ہو گا؟
(احسن فاروق۔اسلام آباد)
ج۔میں آپ کو بی ایس اسپیس سائنس کا مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ اس میں بہت سخت محنت اور پڑھائی درکار ہے اور پاکستان میں اس شعبے سے متعلق کیریئر کے مواقع زیادہ نہیں ہیں ،آپ کی بیٹی کے لئے سب سے پہلی ترجیح جیو انفارمیٹکس ہونی چاہئے اور دوسری انوائرمینٹل انجینئرنگ ہو سکتی ہے لیکن آپ کوشش کریں کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسپیشلائزیشن میں سے کسی ایک کاا نتخاب کریں کیونکہ آئی ٹی کے شعبے میں بیشمار کام ہو رہا ہے اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے بہت سے مواقع ہیں۔

.
تازہ ترین