• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرے فرماں بردار بیٹے کبھی کبھی کہتے تھے،
’’ابا جی، آپ بوڑھے ہوگئے ہیں۔
اب کاروبار ہمیں سونپ دیں۔‘‘
میں مسکراکے ٹال دیتا تھا۔
باپ جس دن جائیداد بچوں کے نام کردے،
اگلے دن اس کی حیثیت دو کوڑی کی رہ جاتی ہے۔
اتفاق سے ایک محلے دار سے میری جھڑپ ہوگئی۔
میں نے خوب مغلظات سے نوازا۔
اس نے عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔
’میری ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں۔‘
میں نے یہ میڈیکل رپورٹ جمع کرواکے جان چھڑائی۔
اگلے دن بیٹوں نے اسی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر
مجھے مینٹل اسپتال پہنچایا
اور کاروبار پر قبضہ کرلیا۔
تازہ ترین