• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ تسلیم، الطاف اختیارات سے دستبردار،بیان آنے پر کنفیوژن ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کی توثیق کردی اور پارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر ایم کیو ایم کے قائد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے  ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے خیالات کا احترام کرتے ہوئے بحیثیت بانی وقائد، تنظیم سازی، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیئے ہیں اور ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندے، تمام ذمہ دار اور کارکن تحریک کی بہتری کیلئے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔اور اب وہ رابطہ کمیٹی کے مشورے کے مطابق اپنی صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں گے۔انہوں نے اپنی تقریر کے حوالے سے پاکستانی عوام کی دل آزاری پر معافی مانگی ہے اور دل کی گہرائی سے معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ منگل کو کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں نے کہا تھا کہ اب ایم کیو ایم کے فیصلے پاکستان سے ہی ہونگے۔
تازہ ترین