• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی سیاست میں تبدیلی ،گورنرسندھ سے دوری کم ہونے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پیر کو ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد  ملک میں ایم کیو ایم کی سیاست کے حوالے  سے تبدیل ہونے  والی مثبت صورت حال کے بعد  ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کے درمیان کشیدہ تعلقات میں برف پگھلنے   اور دونوں کے درمیان دوری کے بھی دور ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں  جس میں ملک کی بعض اہم شخصیات نے بھی آ گے آنے کی پیش کش کی ہے، گورنر سندھ  پاکستان،  افواج پاکستان جرائم پیشہ افراد کی نائین زیرو کے اطراف میں موجودگی کے  حوالے سے  ایم کیو ایم کی پالیسی سے سخت نالاں تھے اور  گورنر کی حیثیت سے پارٹی کے اہم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحفظات سے آ گاہ کرتے رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ   ایم کیو ایم کے میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد وسیم اختر کی رہائی کے سلسلے میں بھی ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے بھی خصوصی رابطے کا فیصلہ کیا ہےجس میں شہر کے وسیع تر مفاد میں اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی درخواست کی جائے گی ،ایم کیو ایم کے  ایک اہم رہنما نے بھی اس بات کا اشارہ دیا ہے جلد اس حوالے سےصوبے کی اہم شخصیات  جن میں وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد شامل ہیں ایم کیو ایم رابطہ کرے گی اور انہیں ایم کیو ایم کی جائز شکایات کا آئین کے دائرے میںدور کرنے کے لئے زور دے گی، اس بات کا امکان ہے بے گناہ گرفتار کار کنوں کو فوری طور عدالت میں پیش کرنے اور لاپتا کار کنوں کی بازیابی کے لئے جلد ایم کیو ایم کا ایک وفد ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سر براہی میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملے گا جس میں ان تمام خراب صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی سنجیدہ رہنما ڈاکٹر عشرت لعباد کو  ایم کیو ایم سے اختلافات کے باوجود ان کو اب بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عام محفلوں  میں ان کو گورنر  کے بجائے  عشرت بھائی کے نام سے ہی یاد کرتے ہیں۔
تازہ ترین