• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین مضبوط تعلقات خطے میں امن و استحکام کے ضامن ہیں، اعزاز چوہدری

 بیجنگ(صباح نیوز)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے ضامن ہیں،اقتصادی راہداری منصوبہ  بہترین دوستی کی عظیم مثال اور  خطے میں معاشی استحکام  و  صنعتی ترقی کی علامت ہے، علاقائی رابطوں کے مشترکہ ویژن کے تحت ہی  بہتر مستقبل کے خواب کی تعبیر حاصل کی جا سکتی ہے،، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ صرف پاکستان اور چین نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچائے گا، علاقائی رابطوں کے مشترکہ ویژن کے تحت بہتر مستقبل کے خواب کی تعبیر حاصل کی جا سکتی ہے، اعزاز احمد چوہدری نے چین کے معروف تھنک ٹینک کے زیراہتمام ʼʼپاک چین تعلقات، خطے میں استحکام کا ذریعہʼʼ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے، سیمینار میں چین کے پروفیسرز، دانشوروں، ریسرچرز اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  اپنے خطاب میں سیکرٹری خارجہ  نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو خطے میں امن و استحکام کے ضامن ہیں۔ دونوں ملک باہمی اعتماد اور مشترکہ روایات کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوستی مضبوط ہوئی ہے۔ چین پاک اقتصادی راہداری کا منصوبہ اس بہترین دوستی کی عظیم مثال ہے۔ یہ منصوبہ خطے میں معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ صرف پاکستان اور چین نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچائے گا۔
تازہ ترین