• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل راشدمحمود کی روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

ماسکو،راولپنڈی (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بدھ کویہاں  روس کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری گراسیموف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمودجو روس کے سرکاری دورے پر ہیں  روسی چیف آف جنرل سٹاف سے دوطرفہ بات چیت میں جیوسٹریٹجک صورتحال اور سیکورٹی چیلنجز سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور روس کی مسلح افواج کے مابین تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ کیا۔روسی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے رشیئن انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) لیوند پی رشینکوف سے ملاقات کی۔قبل ازیں وزارت دفاع آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا وکٹری پارک میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تازہ ترین