• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی دھماکوں پر پابندی کیلئے بھارت کو پاکستان کی تجویز کا خیر مقد م کرتے ہیں،امریکا

واشنگٹن (واجد علی سید) امریکا پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی مذاکرات اور خطے کے تزویراتی استحکام کےلیے دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان سے کہتا ہے کہ وہ سی ٹی بی ٹی پردستخط کرکے اس کی توثیق کردیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کےنائب ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو ایٹمی دھماکوں پر دی گئی پابندی کی تجویز کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے مابین اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ  وہ مذاکرات میں شریک ہوں اور تزویراتی استحکام کو بہتر بنانے کےلیے تحمل کا رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس تجویز پر غور بھارت کے لیے چھوڑ دینا چاہئے۔
تازہ ترین