• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ یو سی 22 کے چیئرمین آصف صدیقی کو رینجرز نے گرفتار کرکے پولیس کے سپرد کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی ٹی وی چینلز پردو روز قبل ہونے والے حملے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ یو سی 22 کے چیئر مین آصف صدیقی کو رینجرز نے گرفتار کر کےآرٹلری میدان پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سرگرم کارکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم متحدہ قومی موومنٹ یوسی 22 کا چیئرمین منتخب ہوا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف صدیقی کو گورنر ہاؤس کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رینجرز نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد آرٹلری میدان پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ایس ایچ او نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے اور کہا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین