• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن عناصر بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلارہے ہیں ،لوگ توجہ نہ دیں،سپریم کورٹ

 لاہور (آئی این پی) سپریم کورٹ نے بچوں کے اغواءسے متعلق از خو د نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بچوں کی اغوائیگی سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلارہے ہیں جس کا مقصد خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے ‘لوگ بچوں کے اغوا کی خبروں پر توجہ نہ دیں ‘یہ محب وطن نہیں ، انہیں ہر صورت پکڑا جائے ‘میڈیا بھی اپنا کردار ادا کرے‘ سنسنی نہ پھیلائے بلکہ ایسے عناصر کو روکے ۔ اغوا کی خبریں پھیلانے والے محب وطن نہیں، انہیں پکڑا جائے۔ گزشتہ روز جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں بچوں کے اغوا سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔
تازہ ترین