• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہمینہ جنجوعہ ملک کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہوں گی

اسلام آباد (صالح ظافر) اقوام متحدہ کے جنیوا مشن میں پاکستان کی مستقل مندوب مس تہمینہ جنجوعہ اعزاز احمد چوہدری کی جگہ پر سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ ملک کی 29ویں اور پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ ہوں گی۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ موجودہ سفیر جلیل عباس جیلانی جنوری میں اپنے عہدے میں ملنے والی توسیع مکمل کر رہے ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ اس سے پہلے اٹلی میں پاکستان کی سفیر تھیں اور وہ دو ماہ تک ترجمان دفتر خارجہ سمیت کئی اہم ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ وزیراعظم نے ان کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔ اس عہدے کیلئے فرانس میں پاکستان کے سابق سفیر غالب اقبال، بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور چین میں سفیر مسعود خالد کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا تھا۔ سیکریٹری خارجہ کے تقرر سے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی سفیروں کی تبدیلی متوقع ہے۔
تازہ ترین