• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم کا نوٹس لے‘سرتاج عزیز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشیر خارجہ سرتا ج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستا ن تنازع کشمیر کے حل کیلئے تیار ہے‘اقوام متحدہ کشمیریوں سے کئے وعدے پورے کرے‘عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لے‘  دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں متعین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا کے سفیروں اور اعلیٰ سفارتی حکام کے علاوہ یورپی یونین کے سفارتی نمائندوں کو وزارت خارجہ مدعو کرکے انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق تازہ ترین حقائق سے آگاہ کیا۔سرتاج عزیزنے اہم سفارتی برادری کے نمائندوں کو بتایا کہ عالمی اداروں کی مذمت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ردعمل کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد جاری ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، 8 جولائی سے اب تک 80 سے زیادہ بیگناہ نہتے کشمیری بھارتی سکیورٹی  فورسز کی گولیوں اور تشدد سے شہید ہوچکے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں جبکہ سیکڑوں بصارت سے تقریباً محروم ہوچکے ہیں۔ اس صورتحال میں تسلسل کے باعث کشمیری عوام شدید خوف وہراس  اور بے یقینی کے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور بے بسی کے عالم میں دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں‘ان کا کہناتھاکہ بھارت کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی اس پیشکش کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری سطح پر دوطرفہ مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔
تازہ ترین