• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے 20 پارلیمنٹرینز مقرر، دنیا کا ضمیر جھنجھوڑوں گا، نواز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم نواز شریف نے 20ممبران پا ر لیمنٹ کو اپنا خصو صی ایلچی ( سفیر ) نامزد کر دیا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی سیکیو ر ٹی فورسز کے مظالم سے دنیا بھر کو آ گاہ کرینگے۔ یہ ایلچی دنیا کے اہم ممالک کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میں نےکشمیر کاز کو دنیا بھر میں ا جاگر کرنے ممبران پا ر لیمنٹ کو بھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خصو صی سفیروں کو پاکستان کے عوام کی طاقت ،لائن آف کنٹرول کے دو نوں جانب کے کشمیر یوں کی دعائیں ،پا رلیمنٹ کا مینڈیٹ اور حکومت کی مکمل حمایت حا صل ہوگی۔میں ان سفیروں کے پیچھے کھڑا ہوں تاکہ وہ پو ری دنیا میں کشمیر کاز کو اجاگر کریں اور میں چا ہتا ہوں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ سے خطاب میں عا لمی بر ا دری کے ضمیر کو جھنجو ڑ سکوں۔ہم اقوام متحدہ کو کشمیر یوں سے طویل عر صہ پہلے حق خود ارادیت کیلئے کیا گیا وعدہ یاد دلائیں گے۔ہم انڈیا پر واضح کرینگے اس نے کئی عشرے قبل تنازع کشمیرخود اقوام متحدہ سے رجوع کیا تھا لیکن ان سے کئے گئے وعدے پر عمل نہیں کیا گیا۔کشمیر یوں کی کئی نسلوں نے وعدوں کو ٹوٹتےاور وحشیانہ ظلم و ستم کو د یکھا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی اس سالگرہ پر اسے ایک متحرک اور فعال ادارے میں تبدیل کیا جا ئے۔تنا زع کشمیر اقوام متحدہ کی مسلسل نا کا می ہے۔اقوام متحدہ اپنا کردارنبھائے۔ہم صرف تصور اتی با توں پر کشمیر کاز پر نرم رویاختیار نہیں کرسکتے۔وزیر اعظم نے گیارہ اہم ممالک کیلئے جن سفیروں کو نامزد کیا ہے ان میں بیلجئیم کیلئے اعجاز الحق اور ملک عزیر ،فرانس کیلئے عائشہ ر ضا فاروق اور را نا محمد افضل، چین کیلئے خسرو بختیار اور عالم داد لا لیکا، روس کیلئے ر ضا حیات ہراج ،جنید انور چو ہدری اورنواب علی وسان ، سعودی عرب کیلئے مو لا نا فضل الر حمن ،میجر (ر) طاہر اقبال اور محمد افضل کھو کھر،ترکی کیلئے محسن شا ہنوا رانجھا اور ملک پر ویز،بر طا نیہ کیلئے لیفٹنٹ جنرل (ر ) عبد القیوم اورقیصر شیخ ،امریکا کیلئے مشا ہد حسین سید اور ڈ اکٹر شذرہ منصب علی خان ، اقوام متحدہ (نیو یارک)کیلئے مشاہد حسین سید اور ڈ اکٹر شذرہ منصب علی خان ، اقوام متحدہ ( جنیوا ) اور جنو بی افریقہ کیلئے عبد الرحمن کا نجو کو نا مزد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین