• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سے خونریزی کرانیوالے کاکوئی نام لیوانہیں‘پرویزرشید

لاہور(ایجنسیاں)و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں پر اعتبار ہےنہ اپنے آپ پر ‘سپر یم کورٹ جانا ہے تو تحر یک انصاف دھر نا کیوں دیتی ہے ؟‘موٹروے پر تنقید کرنے والے اب خود موٹروے بنا رہے ہیں‘تخریبی قوتوں کو اب بھی پہلے ہی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا‘متحدہ کے قائدکو نشان عبرت بنادیاگیا‘لندن سے خونریزی کرانے والے کا اب کوئی نام لیوانہیں‘اب کوئی لندن والا کر اچی بند نہیں کراسکتا‘کراچی والوں نے لندن سے تعلق توڑ دیا، حکومت نے الطاف حسین کیخلاف ریفرنس برطانیہ کے حوالے کردیاہے‘توقع ہے کہ برطانوی حکومت اپنے شہری کو کیفرکردارتک پہنچائے گی‘نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے‘ کچھ نکات پر عمل باقی ہے ۔  وہ ہفتے کے روز لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیاعالمی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پہلے کراچی والوں کے لئے چاند رات کو شاپنگ کرنا مشکل تھا‘ لندن میں بیٹھا شخص تقریرکرتاتھا تو سو لاشیں گر جاتی تھی‘ آج کراچی میں اس کے اپنے ساتھی اس کا نام نہیں لیتے‘اسے نشان عبرت بنا دیا ہے ۔
تازہ ترین