• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم کا ریموٹ فاروق ستارکے پاس نہیں‘فضل الرحمان

سکھر‘لاہور(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں) ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستارکی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے جے یوآئی (ف)کے امیرمولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا ریموٹ کنٹرول فاروق ستارکے پاس نہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر سیدخورشیدشاہ کا کہناہے کہ متحدہ نے اعلان لاتعلقی کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا‘10دن انتظارکرلیں‘سب واضح ہوجائے گا۔جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت لندن کے حوالے ہے یاکراچی کے حوالے ‘ یہ وقت ثابت کردے گاجبکہ ایم کیوایم کا ریموٹ کنٹرول فاروق ستار کے پاس نہیں‘ وہ ہفتہ کو جے یوآئی ضلع جیکب آباد کے وفدسے بات چیت کر رہے تھے‘ان کاکہناتھاکہ میڈیا سینٹر پر حملے ناقابل برداشت ہیںجبکہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی ہوناچاہئے ‘ملک غیر مستحکم کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے ‘انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی سیاست اب زیادہ دیرنہیں چل سکتی‘جولوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں ہماری جماعت کمزور ہوگئی ہے وہ احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں۔سکھرمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ گیم کررہا ہے اور اس گیم کا جواب میڈیا کو دینا چاہئے‘ایم کیو نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور ایم کیو ایم والے کہتے ہیں کہ ان کی صحت اور دماغی توازن صحیح نہیں ہے ، آپ 10دن انتظار کر لیں سب باتیں سامنے آجائیں گی‘کشمیر ہماری شہہ رگ ہے کشمیر پر ہمارا اٹل اور واضح موقف ہے جو پوری دنیا کے سامنے ہے۔
تازہ ترین