• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ سے تعلق رکھنے والی 3خواتین ریمانڈپر پولیس کے حوالے ،ملزمہ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے ملک مخالف نعرے لگانے ، ریاست کے خلاف اکسانے ، ٹی وی چینل میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتا رمتحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی ملزمہ سمیرا ، قرہ العین اور رابعہ کو 4روزہ پولیس ریمانڈ پر پولیس کی تحویل کی تحویل میں دے دیا ہے اور مقدمات کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تفتیش میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔ ہفتے کو پولیس نے تینوں ملزماوں کو عدالت کے روبر و پیش کیا ۔ سماعت کے موقع پر مقدمات کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 22اگست کو متحدہ قائد نے کراچی پریس کلب پر ملک مخالف نعرے لگائے اور ریاست کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جسکے جواب میں خواتین و مردوں نے بھی جوابی نعرے لگائے اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ٹی وی چینل پر پتھراو کیا اور دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جس کے دو مقدمات تھانہ آرٹلری میں درج ہیں ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج ، گرفتا رملزمان سے دوران تفتیش اور میڈیا کی فوٹیج سے ان تین خواتین کو شناخت کیا اور مسماہ رابعہ، قرہ العین اور سمیرا کو ڈیفنس فیزون کے شاپنگ سینٹر سے گرفتار کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش ملک مخالف نعرے لگانے اور ٹی وی چینل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔جن سے تفتیش کرکے عدم گرفتار ملزمان گرفتا رکرنے ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کرنا ہیں لہٰذااستدعا ہے کہ انہیں پولیس ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دیا جائے ۔سماعت کے بعد واپسی پر خواتین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رابعہ آرگنائزر وویمن ونگ کورنگی ٹائون، قرآہ العین سٹی کونسلر اور سمیرا کونسلر ہے، خواتین نے قسم کھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف نعرے نہیں لگائے۔ وہ ملک سے محبت کرتی ہیں اور اس موقع پر مذکورہ خواتین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
تازہ ترین