• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی گرفتاری، وزیر اعظم ہائوس کا ایم کیو ایم سے رابطہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا۔ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا  ہے جس میں انہوں نے گرفتار خواتین کی تفصیلات مانگی تھی جو کہ ہم نے انہیں فراہم کر دی ہیں۔خواجہ ااظہار الحسن نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو آگاہ کر دیا ہے کہ گرفتار خواتین گھریلو ہیں اور ان کا کسی معاملے کوئی تعلق نہیں ہے اور جو وڈیوز دیکھائی گئی ہیں ان میں بھی یہ خواتین شامل نہیں ہیں۔ 
تازہ ترین