• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف کا نام دستور سے بھی باہر، ایم کیوایم کے آئین میں ترمیم کا کام مکمل، پارٹی کے لیٹرہیڈمیں بھی تبدیلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے دستور میں ترمیم کا کام مکمل کر لیا ہے اور امکان ہے کہ اسے رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا جائے گا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان الیکشن کمیشن میں ڈاکٹر فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ ہے، ایم کیو ایم کے قانونی ماہرین نے آئین میں تر میم کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے جو پاکستان میں ایم کیو ایم کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے کردیا گیا ہے، ایم کیو ایم نے اپنے لیٹر ہیڈ میں بھی تبدیلی کی ہے جس سے بانی اور قائد تحریک الطاف حسین کا نام بھی ہٹادیا گیا ہے،دستور میں ہونے والی تر میم سے الطاف حسین کا ایم کیو ایم سے تعلق ختم کردیا گیا ہے اور نئے دستور کے تحت پا کستا ن میں ہونے والے فیصلے ایم کیو ایم پاکستان خود کرے گی۔ الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن  پیش ہونگے۔ 
تازہ ترین