• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جیسے بڑے شہر کا میئر جیل میں ہو یہ اچھا نہیں لگتا ‘خورشید شاہ,الطاف اتنی جلدی مائنس نہیں ہوں گے,اعتزازاحسن

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘جنگ نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنماء اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر کا میئر جیل میں ہو یہ اچھا نہیں لگتا ‘جو قانونی طریقہ کار ہے اس کے تحت حکومت ضمانت لے تاکہ وسیم اختر جیل سے باہر آکر معاملات چلاسکیں‘ فاروق ستارکا الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان اچھی بات ہے‘ میں نے پہلے کہا تھا دس دن صبر کریں ساری چیزیں سامنے آجائیں گی‘ تعلق اور لاتعلقی چھپ نہیں سکتی ‘ لندن سے لاتعلقی جعلی ہوئی تو جلد بھانڈا پھوٹ جائے گا ‘ابھی فاروق ستار پر شک نہ کیا جائےجبکہ پی پی کے سینئررہنماءاورسینیٹ میں  قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوارہےاس لئے اسے 2دن میں ختم نہیں کیاجاسکتا‘الطاف اتنی جلدی مائنس نہیں ہوں گے اورچندروزمیں پھرمنظرعام پر آ جائیں گے۔اتوارکو سکھرمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاکہ فاروق ستارکا الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان اچھی بات ہے‘ میں نے پہلے کہا تھا دس دن صبر کریں ساری چیزیں سامنے آجائیں گی‘ تعلق اور لا تعلقی چھپ نہیں سکتی ‘ لندن سے لاتعلقی جعلی ہوئی تو جلد بھانڈا پھوٹ جائے گا ‘ابھی فاروق ستار پر شک نہ کیا جائے‘حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی نے ستمبر میں عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ہم ملک بھرمیں جلسے کریں گے‘ میڈیا کے لوگ چاہتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر آئیں ‘ پتھر اٹھائیں‘ سر پر ماریں تاکہ نیوز بنے تو ایسا نہیں ہوگا اور نہ ہی ایسی کوئی نیوز بنانے دیں گے‘اس وقت ملکی صورتحال آسان نہیں ‘ ہمیں سنبھل کرچلنا ہے‘کشمیر کا ایشو ہمارے سامنے ہے، بھارت ہمارے خلاف آگیا ہے اور عالمی سطح پر بھرپور لابنگ کررہاہے‘وہاں سے براہمداغ بگٹی بول رہاہے تو ادھر سے الطاف حسین بول رہا ہے‘پیپلزپارٹی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا نہیں چاہتی‘ پاکستان ہماری ماں ہے‘ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ہماری خارجہ پالیسی کمزور ہوگئی ہے‘ہمارے دوست بھی ہمارے مخالف نظر آتے ہیں ‘آج بھی پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن ملک کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے‘ہم حکومت کے خلاف ستمبر میں جلسے کرنے جارہے ہیں، پورے پاکستان میں جلسے کریں گے ،عوامی جلسوں میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے حوالے سے بتایا جائے گا۔دریں اثناء ایک انٹرویو میں  سینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کو بنانے والی  اسٹیبلشمنٹ ہے لہذااسے دودن میں اسے ختم نہیں کیا جاسکتا‘ الطاف حسین اتنی جلدی مائنس نہیں ہوں گے اور چند روز میں پھر سے منظر عام پر آجائیں گے ‘یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فاروق ستار کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی جائے۔
تازہ ترین