• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے لٹر کمی کا امکان

لاہور(آئی این پی)ملک بھر میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار روپے 50پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول دوروپے60پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے ،مٹی کا تیل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دوروپے 80پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے 50پیسے تک کی کمی کا امکان ہے اس حوالے سے حتمی  فیصلہ وز یر اعظم نوازشر یف ہی کریں گے ۔
تازہ ترین