• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں جمہوریت کیخلاف سازش ناکام بنانے کوبرسوں یادرکھاجائیگا،شہبازشریف

اسلام آباد(حذیفہ رحمان)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکی کے عوام کی جانب سے جمہوریت کے خلاف سازش کو ناکام بنانے کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں ترکی سے وطن واپس آگیا ہوں مگر محبت بھرے لمحات اور احساسات اب بھی محسوس کررہا ہے۔شہبا زشریف نے خوشگوار یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے عوام نے جمہوریت کے خلاف ہونے والی منصوبہ بندی کو ناکام بنا کر دنیا بھر کو پیغام دیا ہے کہ جمہوریت بہترین طرز حکومت ہے۔ ترکی کے حالات پر اب بھی یہ شعر میرے ذہن میں گردش کررہا ہے،،،کہ طوفان کررہا تھا میرے عزم کا طواف۔دنیا سمجھ رہی تھی کہ کشتی بھنور میں ہے۔۔ شہبا زشریف کا مزید بتانا تھا کہ ترک صدر طیب اردگان سے ان کی ملاقات غیر معمولی طور پر طویل ہوگئی ، ترک صدر نے ملاقات میں سبز رنگ کی ٹائی اور سفید رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔جو پاکستانی پرچم کے ساتھ مشابہت کے ساتھ ان کی پاکستان کی قیادت اور پاکستان کی عوام سے والہانہ محبت کی ایک شاندار مثال تھی۔ طیب اردگان پاکستان کے حوالے سے بہت اچھے جذبات رکھتے ہیں اور ترک صدر کی خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی جمہوریت کا تسلسل ہمیشہ چلتا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی مجھے خصوصی ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔شہبازشریف نے بتایا کہ استنبول کے مئیر نے ترکی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی میں فوجی بغاوت تین سال قبل ناکام ہوئی ہوتی مصر میں فوجی انقلاب نہ آتا۔
تازہ ترین