• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’آج کل کراچی کے گلی کوچوں میں
پاکستان زندہ باد کے نعرے کیوں لگائے جارہے ہیں؟‘‘
میں نے سوال کیا۔
میرے دوست ابراہیم نے دل چسپ کہانی سنائی،
’’میرے پاسپورٹ پر ابراہیم کے بجائے غلطی سے ابراہام لکھا گیا ہے۔
عمرے پر گیا تو مکے میں داخلے سے روک دیا گیا۔
عرب حکام سمجھے کہ میں غیر مسلم ہوں۔
انھوں نے کہا، پہلے اسلام قبول کرو۔
میں نے کلمہ پڑھا تو خوش ہوئے۔
ایک ہزار ریال تحفہ دیا۔
پھر عمرے کی اجازت دے دی۔‘‘
میں ہنسا تو ابراہیم نے سنجیدگی سے کہا،
’’کراچی والے آج کل اسلام قبول کررہے ہیں۔‘‘
تازہ ترین