• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کو سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی کو ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کرکے ایم کیو ایم کی زیر حراست خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور انھیں ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کارکنان کو ہر ممکن قانونی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ گرفتار خواتین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے ،ان سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے اورقانونی مدد درکار ہو تو فراہم کی جائے ۔ان خواتین کو نجی چینل پر حملے کے الزام میں گرفتا ر کیا گیا تھا جن کا عدالت نے چار روز کا ریمانڈ دیا ہواہے۔
تازہ ترین