• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک وزیراعظم کی بہت بڑی کامیابی ہے ، بنیادی ڈھانچے سے تاجروں کو فائدہ ، برآمدات میں اضافہ ہوگا ، عبدالرؤف عالم

اسلام آباد (آئی این پی) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری وزیراعظم محمد نواز شریف کی بہت بڑی کامیابی ہے‘ اقتصادی راہداری کے تحت بنائے بنیادی ڈھانچے سے تاجروں کو فائدہ ہوگا جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پیر کو ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری وزیراعظم نواز شریف کی بڑی کامیابی ہے چین سے تعلقات ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی اقتصادی راہداری میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ رؤف عالم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت بنائے گئے بنیادی ڈھانچے سے تاجروں کو فائدہ ہوگا اور اقتصادی راہداری سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کے تاجر بھی سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ اقتصادی راہد ار ی کے تحفے پر پاکستان کے تاجر چین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو شروع کرنا موجودہ حکومت کی تاریخی کامیابی ہے یہ حقیقی معنوں میں ملک کے لئے گیم چینجر ہے۔ ملک کی معاشی حالت بدل جائے گی۔ پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت بڑھے گی۔ چین کی حکومت کی طرف سے پاکستان کو دفاع اور معاشی شعبوں میں تعاون پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین