• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی قرضے بلند ترین سطح پر ، 74کھرب سے بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل)پاکستان کے بیرونی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جو لائی میں پاکستان کے ذمے بین الاقوامی قرضوں کا حجم 72ارب98کروڑ ڈالر (74کھرب روپے سے زائد)ہو گیا  ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2013میں یہ قر ضے 61ارب 40کروڑ ڈالرز (64 کھرب 47 ارب روپے) تھے جو جولائی2014میں بڑھ کر 65ارب 40کروڑ ڈالرز (68 کھرب 67 ارب روپے)پر پہنچ گئے۔انہوں نے بتا یا کہ جولائی 2015میں یہی قرضہ بڑھ کر 66ارب 40کروڑ ڈالرہو گیا۔ جولائی 2013 سے  اس سال جولائی تک  11 ارب ڈالر  سے زائد کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین