• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف کیخلاف کارروائی،کمیٹی کے قیام کا مجھے علم نہیں،اٹارنی جنرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز)اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان سے متعلق کسی کمیٹی کے قیام کا مجھے علم نہیں نہ ہی اس ضمن میں کوئی  نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔کمیٹی کا قیام صرف خبروں کی حد تک ہے۔صباح نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم سے جڑے معاملات اور متحدہ کے بانی کی پاکستان مخالف تقریر کے قانونی وآئینی جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی آئین کے آرٹیکل 17 اے کے تحت شواہد کا جائزہ لے کر بانی ایم کیو ایم کیخلاف ریفرنس اور ایم کیوایم پر بطور پارٹی کارروائی کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔اعلی سطح کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی اٹارنی جنرل پاکستان کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری قانون، داخلہ اور چاروں صوبائی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگرحکام ممبر ہوں گے۔توقع ہے کہ کمیٹی 2ہفتوں میں اپنی تجاویز وفاقی حکومت کو دے گی۔
تازہ ترین