• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں نے اپنی بلی مرجینا کو بولنا سکھادیا ہے۔
طوطے محض رٹے رٹائے جملے بولتے ہیں۔
بلی اگر بولنا سیکھ جائے تو گفتگو کرتی ہے۔
سوال کرتی ہے، جواب دیتی ہے۔
لیکن ایک دن میں نے غور کیا
کہ مرجینا مجھ سے تو میری زبان میں بات کرتی ہے
لیکن دوسری بلیوں سے اشارے بازی ہی چلتی ہے۔
میں نے پوچھا،
’’مرجینا! تم بلیوں کو انسانی زبان کیوں نہیں سکھاتیں؟
اشاروں سے کیوں کام چلاتی ہو؟‘‘
مرجینا نے کہا،
’’کوئی سمجھنا چاہے تو اشارہ کافی ہوتا ہے۔
نہ سمجھنا چاہے تو انسان ہونا اور زبان جاننا بھی کام نہیں آتا۔‘‘
تازہ ترین