• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرادعلی شاہ کی خواجہ آصف سے ملاقات‘لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی اورسندھ میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیرنے انہیں شکایات کے ازالے کی یقین دہائی کرائی ہےجبکہ وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں  ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگ پاچا موتھو سے بھی ملاقات کی جس میں کراچی کے میگا پروجیکٹس پر بات چیت کی گئی۔خواجہ آصف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہاکہ  انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ صوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھایا جس کی وجہ سے نہ صرف دیہی علاقوں کی روز مرہ کی زندگی تذبذب کا شکار ہے بلکہ وہاں تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہیں‘انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ طویل لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لانے کے معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں گے‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ ہم بجلی واجبات کا معاملہ حل کرنے کے بہت قریب ہیں اور ہمارے اور وفاقی وزارت پانی وبجلی کی دعویٰ کردہ رقم میں تھوڑا سا ہی فرق ہے جس کے لئے بلوں کی دعویٰ کردہ رقم پر تقریبا ہم آہنگی ہو چکی ہے‘اس موقع پر موجود وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان کی تصدیق کی‘ایک اور سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنی  ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی قائم کرلی ہےجس کو گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے معا ملا ت پر بھی وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ وفاق او رصوبائی حکومت کے درمیان بہتر ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کا فائدہ باالخصوص توانائی کے شعبے میں بہت جلد ملے گا جس سے عوام مستفید ہوگی ۔ 
تازہ ترین