• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم میں پاک افغان بارڈر فورسزکی فلیگ میٹنگ،اہم امور پر غور

لنڈی کوتل (نما ئندہ جنگ )پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان فورسز پولیٹکل انتظامیہ اور افغانستان بارڈر فورسزکے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی ،میٹنگ میں اہم مسائل پر بات چیت کی گئی ،ذرائع ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر دونوں ملکوں کے فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی طرف سے کر نل تو فیق اوراسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور افغانستان کی طرف سے کرنل نثاء اور کمانڈر امین جان کسٹم کلکٹرافغان گمرک شعیب نے شر کت کی میٹنگ میں بارڈر کے اہم مسائل زیر بحث آئے پاکستان کی طرف سے تین اہم مسئلوں بارڈر پر غیر قانونی امد ورفت کی روک تھام میں تعاون ،پاکستانی ڈرائیوروں کے ساتھ تعاون  اور جھڑ پوں میں جن بلڈنگز کو نقصان پہنچا ہے ان پرتعمیراتی کام شروع کر نے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ افغان فورسز نے بھی افغانستان ڈی پورٹ ہونے والے افغان باشندوں کے لئے خاص وقت متعین کرنے،پاکستان میں فوت ہو نے والے مہاجر کی میت کی طورخم پر حوالگی کے موقع پر لواحقین کے ساتھ تعاون  اور پاکستان سے افغا نستا ن میں داخل ہو نے والی گاڑیوں کے لئے وقت مقرر کرنے بارے بھی غور ہوا دونوں ملکوں کے حکام نے باہمی تعاون کر نے پر اتفاق کیاگیا ۔
تازہ ترین