• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودہ پانی سے 30 کروڑ افراد کی جان کو خطرہ ہے، اقوام متحدہ

پیرس (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقا، ایشیا اور لاطینی امریکا کے دریائوں کے آلودہ پانی سے 30 کروڑ افراد میں بیماریوں کا خدشہ ہے جبکہ اس سے کئی ممالک میں فشریز اور فارمنگ کی صنعت کو بھی خطرہ ہے، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق ہر سال 34 لاکھ افراد مضر صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسا کہ کلوریا، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس اور ڈائریا وغیرہ سے مر جاتے ہیں، ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیادہ تر بیماریاں پانی میں انسانی فضلے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، مزید نالے بنانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اسے حل کرنے کے لئے استعمال شدہ پانی کی ٹریٹمنٹ سے ممکن ہے۔ 
تازہ ترین