• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست ،انگلینڈ نے سیریز جیت لی

نوٹنگھم (جنگ نیوز) انگلینڈ نےپاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 169رنز سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز  3-0سے جیت لی، انگلینڈ کی جانب سے 444 رنز کے تاریخی اسکور کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 275رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور محمد عامر نے بالترتیب 58،58رنز اسکور کئے، پاکستان ٹیم کا آغاز ایک بار پھر اچھا نہ رہا اور اوپنر سمیع اسلم کے آئوٹ ہونے کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ، سمیع اسلم 8 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر آئوٹ ہوئے جبکہ اظہرعلی 13 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے،شرجیل خان نے جارحانہ 58رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہر سکا ، محمد عامر اور یاسر شاہ نے 199رنز پر نویں وکٹ گرنے کے بعد زبردست مزاحمت کی اور پاکستان کو رنزکے اعتبار سے بدترین شکست سے بچایا ، محمد عامر جارحانہ انداز میں 28گیندوں پر 58رنز بناکر کرس ووکس کا شکار بنے ، یاسر شاہ 26رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ، انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس سب سے کامیاب بولر رہے ، انہوں نے 4وکٹیں حاصل کیں ،قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم نےالیکس ہیلز کے جارحانہ 171رنز کی بدولت ایک روزہ میچ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ان کے ساتھ جو روٹ نے 85رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر 90اور کپتان ایون مورگن 57رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 10اوورز میں 110رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں لی ۔ 
تازہ ترین