• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’کوئی مریض کہتا ہے، آنکھوں میں دُکھن ہے۔
کوئی کہتا ہے، سر چکراتا ہے۔
کوئی کہتا ہے، ہاضمہ خراب ہے۔
کوئی کہتا ہے، سانس لینے میں دشواری ہے۔
میں سب کو ایک ہی دوا دیتا ہوں۔‘‘
ڈاکٹر کاشف نے بتایا۔
’’ایک کیوں؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’در اصل میرے بیش تر پیشنٹ اینگزائٹی کا شکار ہیں۔
جب ان کا نفسیاتی علاج ہوجاتا ہے
تو دوسری بیماریاں بھی غائب ہوجاتی ہیں۔‘‘
ڈاکٹر کاشف نے سمجھایا۔
میں نے کہا،
’’ڈاکٹر صاحب!
میری قوم کے بہت سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں۔
کیا آپ انھیں ایک ایک ٹیبلٹ دے سکتے ہیں،
برداشت کی؟‘‘
تازہ ترین